گورنمنٹ کالج لاہور میں شوکت خانم کے تعاون سے بریسٹ کینسر بارے آگاہی سیمینار

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے تعاون سے بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد۔ طلباء اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد کے علاوہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آمنہ خان نے کہا کہ چھاتی کا سرطان پاکستان میں ہر8 خواتین میںسے ایک کو متاثر کرتا ہے لیکن بھی نوجوان لڑکیوں کے لئے اس بارے میںبات کرنا ممنوعہ سمجھا جاتا ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ غیر صحت مند کھانا اور سست طرز زندگی سے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔وائس چانسلر کی اہلیہ کرن زہرہ نے کہا کہ نوجوان لڑکیاں اپنے والدین سے اپنے صحت کے مسائل کے بارے میں بات کرنے سے گریزاں ہیں لہذا بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے۔

بعدازاں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اورشوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے درمیان بریسٹ کینسر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے معاہدہ پر بھی دستخط کیے گئی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں