ڈینگی پر قابو پانے کے لیے حکومت پنجاب کا پلان بہت جامع ہے صرف ہیٹ اور لونگ بوٹ کی کمی ہے‘حسان خاور

ڈینگی کا ٹیسٹ سرکاری ہسپتالوں میں مفت جبکہ پرائیویٹ لیبارٹریوں میں صرف 90روپے میں کیا جا رہا ہے‘ترجمان پنجاب حکومت

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے کہا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے حکومت پنجاب کا پلان بہت جامع ہے صرف ہیٹ اور لونگ بوٹ کی کمی ہی.-نمائشی گورننس کی بجائے عوام کی حقیقی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔حکومت پنجاب ڈینگی کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

ڈینگی لاروا تلف کرنے کے لیے پنجاب میں روزانہ چار لاکھ گھروں اور 90 ہزار کھلی جگہوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے، ابھی تک دو کروڑ گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے اور ایک لاکھ 30 ہزار ہاٹ سپاٹس پر فوگنگ اور سپرے کیا جا چکا ہے۔کسی جگہ سے لاروا برآمد ہونے پر اس کے ارد گرد اڑتالیس گھروں میں سپرے کیا جاتا ہے، اسی طرح فوگنگ اور سپرے صرف مچھر برآمد ہونے پر کیا جاتا ہی-پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کی تمام سہولتیں اور بیڈز وغیرہ دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

ایکسپو سینٹر جوہر ٹان میں 280 بیڈ کا ڈینگی فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر یہاں بستروں کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ڈینگی کا ٹیسٹ سرکاری ہسپتالوں میں مفت جبکہ پرائیویٹ لیبارٹریوں میں صرف 90روپے میں کیا جا رہا ہی- پنجاب کے اسپتالوں میں پیراسیٹامول کی40 کروڑ گولیاں موجود ہیں -حسان خاور نے صوبائی سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ میں قائم حکومت پنجاب کے کنٹرول روم کا معائنہ کروایا جہاں محکمہ صحت کی ٹیمیں 150سکرینوں کے ذریعے صوبے میں مختلف بیماریوں کی صورتحال کی مانیٹرنگ کرتی ہیں -اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے حسان خاور نے کہا ہے کہ نون لیگ کی قیادت ڈینگی پر سیاست کر کے ڈس انفارمیشن پھیلا رہی ہے۔

شہباز شریف کی دھواں مار پالیسی سے ڈینگی کے تدارک کی بجائے لوگوں کو سانس کی بیماریاں لگ گئیں۔کورونا کی بیماری کا تعلق پھیپھڑوں سے ہے، اس لئے کورونا کے دوران صورتحال قابو میں رکھنے کے لئے حکومت ایسا کوئی قدم نہیں اٹھا رہی۔ انہوں نے سوال کیا کہ ڈس انفارمیشن سے متاثر ہوکر علاج کے لئے نہ آنے والے ڈینگی کے مریضوں کے نقصان کی ذمہ دار کون ہو گا-حسان خاور نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں آٹھ کروڑ کے لگ بھگ افراد کی کورونا ویکسینیشن ضروری ہی- ابھی تک تین کروڑ 80لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگا ئی جاچکی ہے جو ہمارے ڈاکٹر اور ہیلتھ کیئر ورکرز کی محنت کا نتیجہ ہی-انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا کے دوران ہمارے تین ہزار کے قریب ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 45 فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئی- انہوں نے اپنی جانیں دے کر ہماری جانیں بچائیں -ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں -انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہیلتھ ورکرز اس وقت کرونا اور ڈینگی کے دو محاذوں پر جنگ لڑ رہے ہیں - ہم نے ان ہیلتھ کیئر ورکرز پر من گھڑت الزامات لگا کران کی حوصلہ شکنی نہیں کرنی - موسمی تغیر کی وجہ سے ڈینگی زیادہ پھیل رہا ہی- ابھی تک ڈینگی کے اب تک آٹھ ہزار کیسز ہوئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں