طالبعلم سے بد فعلی کے مقدمے میں گرفتار مفتی عزیز الرحمان کی میڈیکل رپورٹ طلب

جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2021ء) مقامی عدالت نے مدرسے کے طالبعلم سے بد فعلی کے مقدمے میں گرفتار مفتی عزیز الرحمان کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

سیشن کورٹ میں مدرسے کے طالب علم سے بد فعلی کرنے کے الزام میں گرفتارمفتی عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد نعمان نعیم نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے ملزم کی میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments