محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کے زیر اہتمام جناح ہسپتال میں ڈینگی ورکشاپ برائے میڈیا کا انعقاد

جمعہ 22 اکتوبر 2021 17:34

لاہور۔22اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء۔ 22 اکتوبر2021ء) :محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کے زیر اہتمام جمعہ کے روز جناح ہسپتال میں ڈینگی ورکشاپ برائے میڈیا کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں پروفیسر تنویر الاسلام، پروفیسر اسد اسلم، پروفیسر نثار، ڈاکٹر سلمہ عباس اور ڈاکٹر آصف نے شرکت کی ۔

اس موقع پر محکمہ صحت کے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد بھی موجود تھے۔پروفیسر تنویر الاسلام نے ڈینگی آگہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگر شہریوں کو وائرل امراض کی طرح ڈینگی مرض کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، اس کا سائیکل ایک ہفتہ کے لئے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی علامات میں تیز بخار، سردی، گلہ خراب، الٹیاں، اسہال، جسم میں درد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے کوئی شکایت ہو تو فوری ہسپتال سے رجوع کیا جائے۔پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے ٹیسٹ فری جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں سی بی سی 90 روپے میں  جبکہ این ایس آئی اورآئی جی جیپر 35 فی صد ڈسکائونٹ ہے۔چیئرپرسن ڈیاگ نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے جسم کو ڈھانپیں،گھر کی صفائی کی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو ڈینگی سے بچائو کے لئے عوام کو محکمہ صحت کے ایس او پیز سے آگاہ رکھیں۔

ڈینگی کے کوارڈینیٹر پروفیسر اسد اسلم نے کہا کہ لاہور کے تمام ہسپتالوں میں 2209 بیڈز ڈینگی کے لئے مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 57 فیصد بیڈز پر ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں اور ڈینگی کیسز کے اضافہ کے پیش نظر تمام ہسپتالوں نے ریمپ اپ پلان ترتیب دیا ہے اور ضرورت کے مطابق بیڈز بڑھائے جاسکتے ہیں۔ڈینگی آگہی ورکشاپ سے پروفیسر نثار، ڈاکٹر آصف اور ڈاکٹر سلمہ عباس نے بھی خطاب کیا اور ڈینگی سے بچائو ، علامات اور علاج معالجہ سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں