وزیراعظم نے مہنگائی اور گرانفروشی پر انتظامیہ کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت دی ہے‘فرخ حبیب

پی ڈی ایم مریم کی الگ اور شہباز کی الگ ہے،وزیراعلیٰ سندھ ٹاک اور کیٹ واک چھوڑ کر سندھ کے عوام پر توجہ دیں‘وزیر مملکت اطلاعات و نشریات

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نیکہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی اور گرانفروشی پر انتظامیہ کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت دی ہیں ، پنجاب میں اب بھی گندم کا20کلو تھیلا 1100 میں مل رہا ہے، پی ڈی ایم مریم کی الگ اور شہباز کی الگ ہے،پہلے یہ فیصلہ کرلیں صدر بڑا ہے یا نائب صدر وزیراعلیٰ سندھ ٹاک اور کیٹ واک چھوڑ کر سندھ کے عوام کو گرانفرشوں اور ٹینکر مافیا سے نجات دلائیں۔

وہ لاہور میں وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلی پنجاب، گورنر سے ملاقاتیں کیں ،وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات قیمتوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،وزیراعظم نے مارکیٹ کمیٹیوں، غلہ منڈیوں میں انتظامیہ کو بولی کی مانیٹرنگ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری گندم ریلیز کر دی ہے ، 1100روپے میں 20کلو کا آٹا مل رہا ہے ، گنے کی فصل 25فیصد اضافی ہے ، چینی وافر ہوگی اور ریٹس کم ہونگے ، امپورٹڈ چینی آنے سے بھی چینی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فوڈ سپورٹ پروگرام لیکر آئے ہیں، پنجاب سمیت ملک بھر میں 12ملین سے زائد خاندانوں کو روز مرہ کھانے پینے کی اشیائ پر سبسڈی دینے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہیلتھ کارڈ کا بھی جائزہ لیا ہے ، دسمبر کے آخر تک پنجاب بھر کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دینے جارہے ہیں ، وزیراعلی پنجاب نے صوبائی بجٹ میں 60ارب روپے رکھے ہوئے ہیں ، اب انشائ علاج سب کو میسر آئے گا، ریاست خود آگے آرہی ہے، کے پی کے کی تمام آبادی کوہیلتھ کارڈ مل چکا ہے ، ایک معروف جریدے نے کے پی کے میں ہیلتھ کارڈ کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کا پچھلے 50سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے ، جرمنی ، چین ، امریکہ سمیت پوری دنیا میں مہنگی ہے ، آئل کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے ٹیکسز میں بتدریج کمی ہے ، بوجھ حکومت خود برداشت کر رہی ہے ،خطے میں بہت سے ممالک کی نسبت پٹرولیم کی اور کھانے کے آئل کی قیمتیں کم ہیں ، ہماری ٹیم گھی انڈسٹری سے بات ک رہی ہے ،گھی اور آئل پر 45روپے تک ٹیکس کم کرنے جارہے ہیں ،اس کا فائدہ عوام کو پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی باتیں کرنے والوں نے ماضی میں زراعت ، خوراک پر توجہ نہیں تھی ،نواز شریف اور زرداری جعلی اکائونٹس ،منی لانڈرنگ اور کرپشن میں مصروف رہے۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی پیدوار میں 25فیصد، کپاس 60فیصد ،چاول 18فیصد ، مکئی کی پیدوار میں 18فیصد اضافہ ہوا ہے ،ہماری برا?مدات پچھلے سال کی نسبت 31ارب ڈالر اور ترسیلات زر 12.5 فیصد بڑھی ہیں ، لارج سکیل منیوفیکچر نگ میں ساڑھے 12فیصد اضافہ ،ٹیکس کی وصولی 1395ارب ہوئی ہے ، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 28فیصد اضافہ ہوا ہے ، ہماری گروتھ پیدوار کی بنیاد پر ہے ،ماضی کی گروتھ کریڈٹ کارڈ پر مبنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران عوام کے لئے ایک پیکیج لے کر آئے، اپوزیشن کس بات پر احتجاج کر رہی ہے ، یہ سیاسی بے روزگاروں کا ٹولہ ہے ، پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو بجلی ،گیس ، آٹے بحران کے باوجود ن لیگ اور فضل الرحمان نے کوئی احتجاج نہیں کیا ،اپوزیشن اپنے احتجاج کا شوق پورا کر لیں ،انہیں کچھ نہیں ملنے والا ، پی ڈی ایم کرپشن اور لوٹ مار کا سیلاب ہے ، عوام کو اس سے کوئی سروکار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نے شہباز اور شہباز نے مریم کے خلاف تحریک پہلے منطقی انجاد تک پہنچائیں تا کہ پتہ چلے کے صدر بڑا ہے یا نائب صدر بڑی ہے ، حکومت نامساعد حالات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے ،دنیا میں کوویڈ کی وجہ سے جی ڈی پی کم ہوئی لیکن پاکستان میں صنعتیں چلتی رہیں ، پیپلز پارٹی 13سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے لیکن سندھ کے عوام کو سب سے مہنگی گندم اور آٹا مل رہا ہے ، بجلی کے مہنگے معاہدے ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14ارب کی گندم چوری ہوئی تو کہا گیا کہ چوہے کھا گئے ، بلاول ہائوس کے چوہوں سے واگزار کروا کر گندم سندھ کے عوام کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی اقدامات کی بدولت فصلوں کی پیدوار میں بہتری نظرآرہی ہے ، 22کروڑ ایکٹر موجود ہے ، 5کروڑ زمین قابل کاشت ہے ، باقی اراضی کو قابل کاشت بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غذائی خود کفیل ملک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ، آبادی میں اضافے کے مطابق ہم تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ چل رہی ہے ،اتحاد کو کئی خطرہ نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں