پنجاب حکومت کاگھر گھر جا کر انسداد کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) پنجاب حکومت نے گھر گھر جا کر انسداد کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ویکسین مہم گھر گھر شروع کرنے کا مقصد 100 فیصد ٹارگٹ کا حصول ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین 25 اکتوبر سے 12 نومبر تک پنجاب کے 36 اضلاع میں جاری رہے گی۔گھر گھر مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی اور صوبائی سطح پر فوکل پرسن تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments