مسئلہ کشمیر کو پاکستانی نوجوانوں تک موثر انداز میں پہنچانا وقت کی ضرورت ہے ‘ حسان خاور

ہماری نوجوان نسل میں کسی بھی چیلنج سے نمنٹنے کی ہر ممکن استعداد موجود ہے‘ ترجمان پنجاب حکومت

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پاکستانی نوجوانوں تک موثر انداز میں پہنچانا وقت کی ضرورت ہے جس کے لیے عالمی محاذ پر کھوکھلے نعروں کی بجائے بہتر حکمت عملی سے کام لینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل میں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی ہر ممکن استعداد موجود ہے۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کی توانائیوں کو مناسب انداز میں چینل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے سینیٹر زرقا سہروردی تیمور سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں حکومت پنجاب کی کارکردگی کو عوام کے سامنے لانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی حسان خاور نے سینیٹر زرقا سہروردی تیمور کو پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کی سب کمیٹی برائے یوتھ کا کنوینر بننے پر مبارکباد بھی دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں