ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جعلساز مافیا کے خلاف آپریشن

بند روڈ پر مضرصحت جعلی کیچپ، ساسز تیار کرنیوالے بے نامی یونٹ پر چھاپہ، 5 ہزار کلو جعلی مال تلف 2502کلو ناقص خام مال تلف، 1800 کلوزائدالمیعاد پلپ، 700 کلو ناقص کیچپ، 2 کلو کھلے رنگ ضبط

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جعلساز مافیاکے خلاف آپریشن کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بند روڈ پر مضرصحت جعلی کیچپ، ساسز تیار کرنیوالے بے نامی یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئی5 ہزار کلو جعلی مال تلف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جعلساز مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت ہر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بند روڈ لاہور پر واقع جعلی کیچپ اور ساس تیار کرنے والے یونٹ پر چھاپہ مارا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 2502کلو ناقص خام مال تلف، 1800 کلوزائدالمیعاد پلپ، 700 کلو ناقص کیچپ، 2 کلو کھلے رنگ ضبط کر لیے گئے۔کیچپ اور ساسزکی تیاری میں ایکسپائر پلپ کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

قوانین کے خلاف مضر صحت کھلے رنگوں اورکیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا۔یونٹ پر موجود خام مال ریکارڈعدم موجودپایا گیا جبکہ سٹوریج اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔

رفاقت علی نسوآنہ کا مزید کہنا تھا کہ چیکنگ کے دوران غلط لیبلنگ اورمعروف برانڈز کی پیکنگ بھی موقع پر پائی گئی۔ زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں جعل ساز مافیا خوراک کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ سستے اجزاء کا استعمال کرتے ہیں۔کیمیکلز اور کھلے رنگوں کی ملاوٹ سے تیار کردہ ناقص ساسز انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے عوام سے گزارش ہے کہ مصنوعی ساسز کی بجائے گھر کی بنی اشیاء کو ترجیح دیں۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق جعلسازوں کاقلع قمع کرنے کیلئے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔ ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments