تمام اضلاع میں 2013ء کے ایکٹ کے مطابق میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسلز کو بحال کردیاگیا

تمام اضلاع میں چیف آفیسر میٹروپولٹین کارپوریشن کا عہدہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میں تبدیل کر دیا گیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) محکمہ بلدیات نے پنجاب کے تمام اضلاع میں 2013ء کے ایکٹ کے مطابق میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسلز کو بحال کردیا۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کے حکم پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں چیف آفیسر میٹروپولٹین کارپوریشن کا عہدہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر تحصیل کونسل کا عہدہ چیف آفیسر ضلع کونسل میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ بلدیات نے پنجاب کے 35 اضلاع میں گریڈ 18کے کے ایم سی ایل سروس کے افسران کی تعیناتیاں بھی کر دی ہیں۔ لاہور شہر میں میٹرو پولٹین کارپوریشن کی حیثیت برقرار رہے گی۔ 2013ء کے ایکٹ میں لاہور کو میٹرو پولٹین کارپوریشن کی حیثیت حاصل تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں