این اے 133 ضمنی انتخاب ،19 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میںحصہ لینے کے لیے 19 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ۔ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے 19 امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کسی امیدوار کی جانب سے الیکشن کمیشن آفس میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جا سکے،کاغذات نامزدگی 25 اکتوبر شام چار بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔26 اکتوبر کو آر او آفس امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں جاری کرے گا ۔حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ5 دسمبر کوہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں