ڈی آئی جی آپریشنز کاباپ کے تشدد سے 3سالہ بچے کی ہلاکت کا نوٹس

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے شالیمار میں باپ کے تشدد سے 3سالہ بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز کو فوری ملزم کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

شالیمار پولیس نے والدہ میرا کی مدعیت میں باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق تین سالہ فرحان کے والدین کے درمیان گھریلو تنازعہ چل رہا تھا۔ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں