بولان میل یا اکبر ایکسپریس کو اگلے ماہ بحال کرنے کا اعلان

بولان میل اور اکبر ایکسریس کو تقریباً ڈیڑھ سال قبل کرونا وبا کے باعث بند کر دیا گیا تھا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لیے اگلے مہینے بولان میل یا اکبر ایکسپریس میں سے کسی ایک ٹرین کو کوئٹہ کے لیے بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔بولان میل اور اکبر ایکسریس کو تقریباً ڈیڑھ سال قبل کرونا وبا کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ بولان میل کراچی سے کوئٹہ جبکہ اکبر ایکسپریس لاہور سے کوئٹہ کے درمیان چلتی ہے۔

(جاری ہے)

بولان میل کراچی سے روانہ ہو کر کوٹری، سیہون، دادو، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ مراد جمالی، سبی، مچھ اور کولپور سے گزرتے ہوئے کوئٹہ پہنچتی تھی۔اکبر ایکسپریس لاہور سے روانہ ہوکر شیخوپورہ، سانگلہ ہل، فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ، خانیوال، لودھراں، بہاولپور، خانپور، رحیم یار خان، صادق آباد، میرپور ماتھیلو، گھوٹکی، پنوں عاقل، روہڑی، سکھر، شکارپور، جیکب آباد، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ مراد جمالی، سبی، مچھ اور کولپور سے گزرتے ہوئے کوئٹہ پہنچتی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں