صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا ماہ ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں یکم تا 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا تحصیل، ضلع ، ڈویژن اور صوبائی سطح پر شان رحمت اللعالمینؐ کے حوالے سے خصوصی تقریبات اور محافل کا انعقاد ہوا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:19

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا ماہ ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے ماہ ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمت اللعالمین ؐ اگر کوئی ہے تو اللہ کے پیارے نبی آقائے دو جہاں حضرت محمد ؐ ہیں اور ان کے سوا کوئی اور نہیں ہوسکتا ہے کیو نکہ آپؐ خاتم النبینؐ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر صوبہ بھر میں یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔

تحصیل، ضلع ، ڈویژن اور صوبائی سطح پر شان رحمت اللعالمینؐ کے حوالے سے خصوصی تقریبات اور محافل کا انعقاد ہوا۔محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام مرکزی رحمت اللعالمینؐ کانفرنس، عالمی مشائخ علماء کانفرنس، انٹرنیشنل میلاد مصطفی کا وسیع سطح پر انعقاد کیا گیاجبکہ صوبائی سطح پر نعتیہ مشاعرہ اور مقابلہ حسن نعت اور دیگر تقاریبکا انعقاد عمل میںلایا گیا۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں خطاطی کی نمائشیں اور مقابلے منعقد کئے گئے۔ پناہ گاہوں، ہسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ہائوسز میںخصوصی کھانے پیش کئے گئے۔صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی متعلقہ اضلاع میں عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کی تقریبات میں شریک ہوئیں۔عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران خصوصی ڈاکومینٹری بھی تیار کی گئی یہ تمام تقریبات کورونا ایس او پیز کے مطابق منعقد کی گئیں۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سٹاف کو اعلیٰ کارکردگی پر رحمت اللعالمینؐ سے منسوب میڈل دیئے جائیں گے۔پنجاب کی جیلو ں میںعشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران قیدیوں اور سٹاف کیلئے پریزن پیکیج کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان تمام تقریبات کی مانیٹرنگ با قاعدگی سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے خود کی۔انہوں نے کہا کہ عشرہ رحمت اللعا لمینؐ کی تمام تقریبات کی ترویج و تشہیر وسیع پیمانے پر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقا ضا ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو نبی پاک ؐ کی سیرت سے آ گاہی دیںتاکہ وہ صحیح معنوں میں اسلام کی تعلیمات سے بہرہ ور ہو سکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں