عوام کو موجودہ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،عابد حسین صدیقی

حکومت عوام دشمن اقدامات کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی، عوام دشمن حکومت جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہی:سینئر رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کو موجودہ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، حکومت عوام دشمن اقدامات کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی، عوام دشمن حکومت جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت مخالف تحریک مسلسل جاری ہے، حقیقی اپوزیشن کا کردار پیپلز پارٹی ہی ادا کر رہی ہے۔

پاکستان اس وقت سنگین مسائل کاشکار ہے تحریک انصاف نے عوام کو بحرانوں سے دوچار کر رکھا ہے تین سالوں میں جتنا استحصال عوام کا ہوا ہے اس کی مثال میں ماضی میں نہیں ملتی تحریک انصاف کا طرز حکمرانی عوام کے لئے وبال جان بن چکا ہے لوگ پیپلز پارٹی کے دور حکومت کو سنہری دور گردان رہے ہیں اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں