لارڈ میئر نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی بلدیہ عظمی کے وسائل، اخراجات اور موجود فنڈز کی تفصیلات طلب کر لیں

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشرجاوید نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی بلدیہ عظمی لاہور کے وسائل، اخراجات اور خزانے میں موجود فنڈز کی تفصیلات طلب کر لیں۔بتایا گیا ہے کہ میئر لاہور کرنل (ر) مبشرجاوید نے بلدیہ عظمی سے 2021 تا 2022 کے بجٹ کی تفصیلات مانگ لی ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ 319 ڈسٹرکٹ ممبران کا پہلا باضابط اجلاس بھی 25اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہاہے کہ چیف میٹروپولیٹن آفیسر فنانس دو سالوں کے وسائل ، اخراجات بارے آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں میٹروپولیٹن افسران انفراسٹرکچر 25 مارچ 2021 سے اب تک ترقیاتی سکیموں بارے بھی آگاہ کریں گے۔ ریگولیشن آفیسر تجاوزات، برتھ، ڈیتھ، میرج اور نکاح کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے فیصلے پر اظہار تشکر کی قرار داد بھی پیش کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں