پنجاب بھرمیں 1088 ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق 1121زخمی ہوئے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1088روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 643افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔478معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 69)فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 494ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور42مسافر519اور120پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ272ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت252متاثرین کے ساتھ پہلیملتان 82حادثات میں 93متاثرین کے ساتھ دوسرے اور فیصل آباد78حادثات میں85متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے 1133متاثرین میں835مرد اور248خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں222افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور582افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 329زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں948موٹر سائیکلز،117آٹو رکشے،115موٹر کاریں،20وین09مسافربسیں،22ٹرک اور159دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں