مسلم لیگ(ن) پنجاب کا پنجاب میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلائو پر اظہار تشویش

ڈینگی اپنی پیک پر پہنچ چکا ہے اور بزدار حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔لاہور میں اب تک 10افراد ڈینگی سے ہلاک ہو چکے ہیں: عظمیٰ بخاری

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا پنجاب میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلائو پر اظہار تشویش،پنجاب میں ڈینگی اپنی پیک پر پہنچ چکا ہے اور بزدار حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔لاہور میں اب تک 10افراد ڈینگی سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔آج لاہور میں 3افرادڈینگی کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

لاہور،اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز ہزاروں کی تعداد میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاق اور پنجاب حکومت ڈینگی کے تدارک کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھارہی۔لوگ ڈینگی سے مریں،کورونا سے مریں یا گولیوں سے مریں تبدیلی والوں کو کوئی پراوہ نہیں۔جب سر سے پانی گزرے نالائق حکمرانوں کو ہوش تب ہی آتا ہے۔ڈینگی کے کیسز میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ حکومتی عدم دلچسپی ہے۔حکومت کہہ رہی ہے صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن میڈیا کہہ رہا ہے ڈینگی کنٹرول سے باہر ہورہا ہے۔لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں ڈینگی کے نئے مریضوں کیلئے بیڈز کم پڑ چکے ہیں۔بزدار حکومت بھی یہی چاہتی ہے کہ مریض ہسپتالوں کی بجائے گھروں میں ہی اپنا علاج کرائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں