سب چور پکڑے جا ئیں گے ،مریم اور بلاول کو بھاگنے نہیں دینگے‘نوید شر یف

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سنیئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہاہے کہ سب چور پکڑے جا ئیں گے مریم اور بلاول کو بھاگنے نہیں دینگے، وزیراعلی عثمان بزدار نے نمائشی منصوبے شروع نہیں کیے بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کو اقتدار کا لالچ ہے نہ ہی سیاسی وراثت اسکا مطمع نظر ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا مہنگائی کے خلاف احتجاج صرف فوٹو سیشن ہے، دونوں جماعتوں کی کرپٹ قیادتوں کی لوٹ مار کی سزا آج غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے،کرپٹ اپوزیشن کی منافقانہ سیاست عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن کے مقدر میں سڑکوں پر خوار ہونا لکھاجا چکا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی مہنگائی کی نا م نہا د احتجاجی تحریک کی آڑ میں صرف اپنی چوری کو تحفظ دینا چاہتی ہیں، صبح سے لے کر شام تک تحریک انصاف کی حکومت سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کرپٹ قیادت این آر او ملنے کا انتظار کرتی ہیں، وزیراعظم عمران خان پوری قوم کے سامنے دو ٹوک موقف واضح کرچکے ہیں کہ کرپٹ ٹولے کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں