تین سالوں میں ملک تین دہائیاں پیچھے چلا گیا ‘ سلیم ر ضا

ووٹ چورنااہل سلیکٹڈحکمران ملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کے در پے ہیں‘ ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ تین سالوں میں ملک تین دہائیاں پیچھے چلا گیا،حکومت اپنی کرپشن، نااہلی اور نالائقی ماضی کی حکومت پر ڈال کر حقائق چھپانے کی ناکام کو شش کررہی ہے،ووٹ چورنااہل سلیکٹڈحکمران ملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کے در پے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک اس وقت آئی ایم ایف کے شکنجے میں ہے ،حکمران قرض کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط کے سامنے مزاحمت توکیا کوئی بیان بھی جاری نہیں کر رہے بلکہ ہاتھ باندھ کر عالمی مالیاتی ادارے کے ہر فیصلے کی توثیق کی جارہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ آٹا نایاب اور قوم کی پہنچ سے دور ہوچکا ، حکومتی پالیسیاں غریبوں کا خاتمہ اور امیروں کو نوازرہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں