غ* لولی لنگڑی اپوزیشن سے پی ٹی آئی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں : ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت ملک میں خوشحالی لانے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

ٌلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ لولی لنگڑی اپوزیشن سے پی ٹی آئی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،حکومت ملک میں خوشحالی لانے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے،مشکل حالات میں قوم حکومت کا ساتھ دے کیونکہ موجودہ حالات کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی صورتحال ابتر ہوئی جس کا خمیازہ ہم آج مہنگائی اور بے روزگاری کی صورت میں بھگت رہے ہیں،ہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق شہریوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ محنت کش و مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے جاری حکومتی جدوجہد کے ثمرات قوم کو واضح طور پر میسر ہیں جن سے عام آدمی کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے، سیاسی بیروزگار وں کے سارے جتن اصل میں کرپٹ قیادت کو احتساب کے عمل سے بچانے کیلئے ہیں ملک کے اربوں کھربوں لوٹنے والے جمہوری حقوق کے نام پر عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے، ملک معاشی طو رپر درست سمت گامزن ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں