uعقیدہ ختم نبوتﷺ کاہرقیمت پر تحفظ کرینگی: مجاہد عبدالر سو ل

ٴْجناب رسول کریمﷺ کی زندگی اور ان کے اسوہ حسنہ پر عمل پیراہوناہی حقیقی مومن کی پہچان کی ہے ٌ حضورنبی آخر الزمانﷺ کی غلامی سے ہی دنیا کی غلامی سے نجات مل سکتی ہی:صدر سنی تحریک پنجا ب

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

{لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ کاہرقیمت پر تحفظ کرینگے،جناب رسول کریمﷺ کی زندگی اور ان کے اسوہ حسنہ پر عمل پیراہوناہی حقیقی مومن کی پہچان کی ہے، حضورنبی آخر الزمانﷺ کی غلامی سے ہی دنیا کی غلامی سے نجات مل سکتی ہے۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے سنی تحریک ٹا ئون شپ کے زیراہتمام عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے منعقدہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا تقر یب سے پرو فیسر خلیق احمد ، علامہ عا قب قادری، علامہ ذوالفقار مصطفی ہا شمی، علامہ اعظم نعیمی، مفتی شفا قت علی ہمدمی، علامہ سر فراز سیا لو ی، محمد اظہر قادری، حا فظ بابر شاہ، پیر شہوار عثمانی ، محمد ہارو ن ایڈووکیٹ، محمد ر ضا سمیت دیگر سنی تحریک ، علما ء مشا ئخ اور سیا سی و سماجی رہنما ئو ں نے بھی خطا ب کیا ۔

(جاری ہے)

علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے مزید کہاکہ ہمارے نبیﷺ پوری کائنات کیلئے رحمت اور روشنی کے پیامبر بن کر آئے اور ان کی آمد کی خوشی منانا مسلمانوں کیلئے اعزاز اور عقیدت کا مظہر ہے ۔ اسوہ حسنہ کی پیروی ہی مسلمانوں کیلئے راہ نجات ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالی نے حضورﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر مبعوث فرمایا۔انہو ں نے کہاکہ حب مصطفیﷺ کے بغیر ایمان نامکمل ہے، حضور نبی کریمﷺ کی تشریف آوری اہل ایمان کے لیے باعث رحمت ہے،نبی کریم ﷺجب دنیا پر تشریف لے کر آئے تو ہر طرف رحمتوں کا نزول ہوا ظلم کے بادل چھٹ گئے اور ہر طرف روشنی روشنی پھیل گئی،اسی روشنی اور ہدایت کے راستوں پر چل کر ہم اپنی آخرت کی زندگی کو منور کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں