و*این اے 133 ضمنی انتخاب، ن لیگ کا مرحوم پرویز ملک کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے کا اعلان

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

R لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 133 ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا۔ این ای133لاہورضمنی الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن نے مرحوم رہنما پرویزملک کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی پارلیمانی بورڈ نے منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شائشہ پرویزملک این ای133ضمنی الیکشن میں امیدوارہوں گی، نوازشریف ، شہباز شریف نے فیصلیکی تائید و توثیق کر دی۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ پرویز ملک کو ن لیگ کی جدوجہد میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے خاندان کی مسلم لیگ کے لیے بے بہا قربانیاں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں