ی*اپوزیشن مہنگائی کیخلاف نہیں اپنی سیاست بچانے کیلئے سڑکوں پر نکلی ہے‘ہمایوں اخترخان

ؔٹارگٹڈسبسڈی کے ذریعے مستحق طبقات کواشیائے خوردونوش پر خصوصی سبسڈی دی جائیگی‘رہنمائوںاوراکابرین سے گفتگو

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

Mلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوںاخترخان نے کہا ہے کہ اپوزیشن مہنگائی کے خلاف نہیں بلکہ اپنی سیاست کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکلی ہے،حکومت نے ہر ممکن کوشش کرکے عوام کو عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی کے بد ترین اثرات سے محفوظ رکھاہواہے جس کے ثبوت کے طور پر عالمی سروے اوراعدادوشمارموجودہیں،(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدارکی باری کاخواب دیکھنا چھوڑدیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے حلقہ این ای131کے رہنمائوںاور اکابرین سے ملاقات میںگفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوںاخترخان نے کہا کہ عوام جانتے ہیںکہ پاکستانی خوردنی تیل درآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے ،عالمی سطح پر خوردنی تیل 48فیصد مہنگا ہوا جبکہ پاکستان میںیہ شرح اس سے کم ہے ،عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوںمیں101فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن پاکستان میں 17فیصدقیمتیں بڑھیں، اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیںدنیا میں 81فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ پاکستان کی عوام پر 17فیصد اضافہ منتقل کیا گیا ،دنیا میں یوریا کھاد کی قیمت میں66جبکہ چینی کی قیمت55فیصد ہواجبکہ پاکستان میںبالترتیب 28فیصد اور15فیصد قیمتیں بڑھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت آئل اور گھی پر عائد ٹیکسز میںچھوٹ دے کر اس کی قیمتوںمیں مناسب کمی کرنے جارہی ہے جس سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔ ٹارگٹڈسبسڈی کے ذریعے مستحق طبقات کواشیائے خوردونوش پر خصوصی سبسڈی دی جائے گی جبکہ احساس پروگرام کا منصوبہ اس سے الگ ہے۔ ہمایوںاخترخان نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ موجودہ حکومت میں کرپشن اور لوٹ مار کے آگے بندھ باندھاگیا ہے اورحالات میں بتدریج بہتری آرہی ہے اسی لئے اپوزیشن کی بے چینی او راضطراب بڑھ رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں