غ*پریمئر سپر لیگ، جاز، ایف بی آر، ٹی پی آر اور یونی فوم نے رائونڈ میچز جیت لیے

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

iلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) اتفاق اور ویلنشیا کرکٹ گرائونڈز میں پریمئر سپر لیگ کے چار رانڈ میچز کھیلے گئے جن میںجاز، ایف بی آر، ٹی پی آر اور یونی فوم نے حریف ٹیموںکو شکست دے کرکامیابی حاصل کرلی ۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جاز نے آئی سی آئی کی ٹیم کو شکست دی۔ آئی سی آئی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

حمزہ محسن نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ مدثر عباس نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جاز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ اعجاز بلوچ نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، زوہیب شاہد دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اعجاز بلوچ کو شاندار کارکردگی دکھانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ایف بی آر کی ٹیم نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 32 رنز سے شکست دی۔

ایف بی آر کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ علی حیدر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 77 رنز بنائے، کاشف اخلاق نے تین کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ احسن باجوہ 51 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، سعید خان نے حریف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

علی حیدر کو عمدہ بیٹنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویلنشیا کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ٹی پی آر نے شاپ ڈیو شاپستان کو 13 رنز سے پچھاڑ دیا۔ ٹی پی آر نے پہلے کھیلتے ہوئے 131 رنز بنائے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں شاپستان کی ٹیم 118 رنز بناسکی۔ علی رضا نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جنہیںمیچ کے بہترین کھلاڑی کاایوارڈ بھی دیا گیا۔

دوسرے میچ میں یونی فوم کی ٹیم نے جعفر برادرز کو 55 رنز سے شکست دیدی۔ یونی فوم کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔ عباس علی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 102 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، عرفان ذوالفقار اور حسنین ریاض نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جعفر برادرز کی ٹیم 122 رنز بنا سکی۔ عثمان وحید نے 49 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اصغر علی نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ عباس علی کو شاندار بیٹنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں