kلاہور،حکومت کے پائوں بری طرح لڑکھڑاچکے ہیں،سمیرا کومل

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

Yلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے کہا ہے کہ حکومت کے پائوں بری طرح لڑکھڑاچکے ہیں ۔عمران خان کے اتحادیوں کو جلد اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلینا چاہیے۔عمران خان کے گناہوں کا بوجھ انکے کھاتے میں بھی ڈالا جارہا ہے۔حکمرانوں نے پاکستانی معیشت اور عوام کو دیوار سے گادیا ہے۔غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی اور گھر کا کچن چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی معیشت تیزی سے زوال پذیر ہے جبکہ حکومتی ترجمان روزانہ عوام کو سبز باغ دیکھانے میں مصروف عمل ہیں۔حکومت کے جھوٹوں وعدے سے عوام کو پیٹ نہیں بھرنے والا۔انہوں نے مزید کہا عمران خان کو ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت پاکستانی قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔حکومت کو مسلط ہوئے بارہ سو دن ہو چکے ہیں ہر دن قوم کیلئے کوئی نہ کوئی بری خبر ہی سننے کو ملی ہے۔ایک کروڑ نوکریاں،پچاس لاکھ گھر اور اربوں ڈالر کی بیرون ملک بارش کے خیالی پلائو ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔تین سالوں میں دو کروڑ سے زائد لوگ مزید غریب کی لکیر سے نیچے چلے گئے یہں اس کا کریڈٹ بھی عمران خان اور انکے نالائق وزراء کو جاتا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments