ًلاہور، آئے دن نت نئے ٹیکس اور اب طویل لوڈ شیڈنگ کی نوید بھی سنائی جارہی ہے،اشرف بھٹی

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صد ر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہر ماہ بجلی کے بلوں میں اضافہ آئے دن نت نئے ٹیکس اور اب طویل لوڈ شیڈنگ کی نوید بھی سنائی جارہی ہے جس سے فیکٹریاں اور کارخانے جو تھوڑے بہت کھلے ہیں وہ بھی بند ہو جائیں گے اور مزید بے روز گاروںکی تعداد میں اضافہ ہوجا ئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سے کوئی چیز بھی کنڑول نہیں ہو رہی ہے تمام اشیاء ضروریہ من مانی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں حکمرانوں کو علم ہی نہیں مہنگائی تو اس کیلئے ہے جس کی روزانہ آمدن 5سات سو روپے ہے، مکان کرایہ، بجلی، گیس، پانی کے بل ادا کر اگر کچھ بچ جائے تو پیٹ کا ایندھن بھرلیتے ورنہ اکثر فاقے ہی کرنے پڑتے ہیں، بچوں کے لئے دودھ نہیں خرید سکتے، پڑھا نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ تین ماہ میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 33روپے اضافہ،ایل پی جی 70روپے کلو مہنگی،گھی،کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 80سے 100روپے فی کلوکا اضافہ،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6روپے کا اضافہ، 30روپے کلو والا آٹا 80روپے کلو، 50روپے والی چینی 110روپے کلو،160روپے والا چکن 370 روپے کلو ہو چکا۔سبزیاں، دالیں، مصالحے، دودھ قوت خرید سے باہر ہو چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں