ش* وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعیدالحسن کی پی ٹی آئی کے ورکروں سے ملا قات

حکومت پنجاب25اکتوبر تا 12 نومبر تک صوبہ بھر میں ویکسی نیشن کی سب سے بڑی مہم ریڈ ویکسی نیشن کا آغاز مہم کے دوران 12ہزار سے زائدٹیمیںصوبہ بھر میں ہرمحلے اور گاؤں میں جاکرویکسی نیشن کا اہتمام کریں گی: سید سعیداحسن شاہ

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:55

۲لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے پی ٹی آئی کے ورکروں سے ملا قات میں کہا ہے کہ حکومت صوبہ کو کرونا جیسی وبا سے پاک کرنے کے لئے تیز ترین اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پرپنجاب بھر میں 25اکتوبر تا 12 نومبر تک صوبہ بھر میں ویکسی نیشن کی سب سے بڑی مہم ریڈ ویکسی نیشن کا آغازکررہی ہے۔

یہ مہم ہر گھر کے فرد کو ویکسین نیشن کرے گی تاکہ کرونا جیسی مہلک وبا سے محفوظ رہا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریڈ ویکسی نیشن مہم پنجاب کے تمام اضلاع میں شروع کی جارہی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرریڈویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اہم کرداراداکرناہوگا۔

(جاری ہے)

ریڈویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے صوبہ بھرمیں مزید 14ہزارنئے ویکسی نیشن سنٹرزقائم کئے جائیں گے۔

مہم کے دوران 12ہزار سے زائدٹیمیںصوبہ بھر میں ہرمحلے اور گاؤں میں جاکرویکسی نیشن کا اہتمام کریں گی۔وزیر اوقاف نے کہا کہ اس سلسلہ میں منتخب نمائندگان اور سماجی کارکنان گھرگھرجاکرویکسی نیشن مہم کوکامیاب بنائیں گے۔ریڈویکسی نیشن مہم کو تمام انتظامیہ کامیاب بنائے گی۔کوروناوائرس اب تک پنجاب میں 12ہزار8سوسے زائد قیمتی جانیں نگل چکاہے۔

کم ویکسی نیشن والے اضلاع کو ریڈمہم کے دوران کارکردگی بہترکرنے کا نادرموقع ملے گا۔زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسینیٹ کرنے کے بعد ہم لاک ڈاؤنز سے بچ سکتے ہیں۔ سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ امیدہے زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرکے ہم معمول کی زندگی کی جانب تیزی سے بڑھیں گے۔کوروناکے خلاف جنگ صرف اور صرف زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسینیٹ کرکے جیتی جاسکتی ہے۔حکومت کی اس سہولت سے عوام کو فائدہ اٹھانا ہو گا تاکہ ہماری زندگیاں محفوظ ہو جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں