ملک کون چلا رہا ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں،وزیر اعظم عمران خان کی نالائقیاں پاکستان کو کمزور کر رہی ہیں،سینیٹر پروفیسر ساجد میر

ق*پریشان حال عوام کے دلوں کو کرکٹ میچوں سے بہلانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے :

اتوار 24 اکتوبر 2021 20:55

U لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پریشان حال عوام کے دلوں کو کرکٹ میچوں سے بہلانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ، ایک مذہبی تنظیم کے خلاف ریاستی تشدد اور تنظیم کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر تشدد اور اموات کا سلسلہ افسوس ناک ہے ، ملک کون چلا رہا ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں،وزیر اعظم عمران خان کی نالائقیاںپاکستان کو کمزور کر رہی ہیں عوام کو ملک بچانے کے لیے پی ڈی ایم کی تحریک کا ساتھ دینا ہو گا۔

اس امر کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں ذیلی تنظیمات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان عوام کا منتخب کیا ہوا نہیں، عوام کا لایا ہوا نہیں ہے یہ عوام سے ہمدردی کیسے کری یہ عوام کو گھبرانے کی اجازت بھی نہیںدیتا، ان حالات سے نجات حاصل کرنے کے لیے سلیکٹڈنہیں الیکٹڈ محب وطن قیادت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم کا ساتھ دینا پاکستان کا ساتھ دینا ہے۔

آج پی ڈی ایم کا ساتھ دینا پاکستان کے عوام کے مفاد کے ساتھ چلنا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ پی ڈی ایم کو مضبوط بنائیں، اس کے پروگراموں میں اسی جذبے کے ساتھ شرکت کریں اور بہت جلد اللہ کے فضل و کرم سے وہ دن آئے گا جب ملک میں عوام ہی کے منتخب نمائندوں کی حکومت ہو گی۔موجودہ حکومت میں نہ صلاحیت ہے، نہ ارادہ ہے اور نہ جذبہ ہے۔ یہ مشکلات کو مزید اندھیروں کی طرف تو لے جا سکتے ہیں لیکن اسے حل نہیں کر سکتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں