جماعت اسلامی کارکنان کی قوت سے دوسروں کی دولت میڈیا اور پوشیدہ قوتوں کا مقابلہ کرے گی ،راشد نسیم

اتوار 24 اکتوبر 2021 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اصل سرمایہ اس کے کارکنان ہیںجماعت اسلامی ان کارکنان کی قوت سے ہی دوسروں کی دولت میڈیا اور پوشیدہ قوتوں کا مقابلہ کرے گی ۔جماعت اسلامی اپنے کارکنان کی تربیت پر توجہ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ضلع مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر ضلع ایبٹ آباد ساجد قریشی اور امیر ضلع مانسہرہ ڈاکٹر طارق شیرازی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔راشد نسیم نے کہا کہ مستقبل میں نظام حکومت جماعت اسلامی کے پاس ہو گا تو قوم کو مایوس نہیں کریں گے جماعت اسلامی ہی کرپشن فری اور امانت اور دیانت کا صیح خیال رکھ سکتی ہے پوری دنیا میں اس وقت اسی بات کا خلا ہے ساری دنیا میں جرائم کی بھر مار ہے جدید تہذیب کا گہوارہ ہے اور مرکز امریکہ جرائم کا بھی مرکز بن چکا ہے ۔اصل میں جدید تہذیب اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کے خلاف ایک نظام کا نام ہے ساری دنیا کا اصل نجات دہندہ دین فطرت اسلام ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں