oگوبیز پینٹس پولو کپ کا فائنل ٹیم ایف سی پولو نے جیت لیا

اتوار 24 اکتوبر 2021 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء کا فائنل ایف سی پولو نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کو 9-8 سے ہرا کر مسلسل دوسری بار جیت لیا۔ ایف سی پولو ٹیم نے پچھلی اتوار پہلا گوبیز پینٹس پولو کپ جیتا تھا۔ سب سڈری فائنل میں چار کورپس کی ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس کو 5.5-3 سے ہرا دیا۔ مین فائنل میں ایف سی پولو ٹیم اور ڈائمنڈ پینٹس /شیخو کے درمیان کافی دلچسپ مقابلہ ہوا جو ایف سی پولو ٹیم نے آخری لمحات میں گول کرکے 9-8 سے جیتا۔

ایف سی کی طرف سے حوالدر شہزاد احمد نے پانچ، نائب صوبیدار اسرار ولی اور کیپٹن ارسلان نے ایک ایک گول سکور کیاجبکہ دو گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے پانچ، میر شعیب احمد نے دو جبکہ علیم یار ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سب سڈری فائنل میں چار کورپس کی ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس کو 5-5.3 سے ہرا دیا۔

چار کورپس کی طرف سے احمد بلال ریاض نے تین، لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے دو گول سکور کیے جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے دو، جبکہ راجہ جلال ارسلان نے ایک گول سکور کیا۔ اختتامی تقریب میں میجر جنرل (ر) اکرم ساہی نے گوبیز پینٹس کے سی ای او عمر آصف کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں