پاکستانی ٹیم کی خوشی میںشائقین کرکٹ کا مال روڈ پر جشن

اتوار 24 اکتوبر 2021 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران سنسان ہونے والی مال روڈ پر قومی ٹیم کی فتح کے ساتھ ہی رونقیں آ گئیں ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی خوشی میں مختلف علاقوں سے شائقین کرکٹ مال روڈ پر پہنچ گئے اور پاکستانی ٹیم کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے بھنگڑے ڈالتے رہے۔ نوجوانوں نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا کر مال روڈ پر ریلی نکالی ۔ شائقین کرکٹ نعرہ تکبر اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد اورقومی ٹیم کے حق میں نعر ے لگاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں