محکمہ جنگلی حیات پنجاب ، غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے وائلڈلائف سینگچور یز اور گیم ریزروز میں چھاپے

فالکن ، مرغابی کے غیر قانونی شکار میں ملوث 07افراد کیخلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالانات اور ایف آئی آر درج

پیر 25 اکتوبر 2021 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) محکمہ وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری نے وائلڈلائف سینگچوریز اور گیم ریزروز میں غیرقانونی شکاریوں کیخلاف چھاپوں کے دوران فالکن اور مرغابی کے غیر قانونی شکار میں ملوث 07افراد کے چالانات مرتب اور تین کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر ادیں ۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف سید عثمان علی بخاری نے وائلڈلائف سکواڈ کے ہمراہ چشمہ وائلڈلائف سینگچوری پر غیر قانونی شکاریوں کیخلاف جاری کریک ڈائون کے نتیجے میں ایک اچانک چھاپے کے دوران مرغابی کے 02 غیر قانونی شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان سے 60بمبو،06نٹ، ایم پی تھری سپیکر ،02بیٹریاں اور ایک بندوق برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف وہاڑی میاں منیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیڈ اسلام گیم ریزروپر اچانک چھاپے کے دوران مرغابی کے غیر قانونی شکار میں ملوث 01 ملزم کو گرفتار کرکے کیس کمپائونڈہونے پر اسے 23ہزار جرمانہ عائد کیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف ریجن رائے زاہد کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف بہاولنگر منور حسین نجمی نے فالکن کے 01غیر قانونی شکاری کو گرفتار کرکے کیس کمپائونڈ ہونے پر 10ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ۔

مزید برآںوائلڈلائف سیالکوٹ نے ایک کارروائی کے دوران سمبڑیال میں دریائے چناب کے علاقہ میں فالکن کے غیر قانونی شکار میں ملوث پائے گئے 03عادی مجرموں کیخلاف مقامی تھانہ بیگووالہ میں ان کی گرفتار ی اور ان کے قبضے سے بہری کی برآمدگی کیلئے ایف آئی آردرج کروادی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں