معمولی محکمانہ غفلت پر کسی پولیس اہلکار کے خلاف فوری کارروائی پر پابندی عائد

پیر 25 اکتوبر 2021 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) آئی جی پولیس پنجاب رائو سردار نے معمولی محکمانہ غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو فوری معطل کرنے یا ملازمت سے برخاست کرنے کے اقدام کو روک دیا ہے اور اس حوالے سے ایک تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے کہ کسی بھی پولیس اہلکار کو معمولی غفلت برتنے پر اسے ملازمت سے معطل کرنے یا برخاست کرنے کی بجائے پہلے اس کے خلاف انکوائری کی جائے اور الزام ثابت ہونے کی صورت میں انکوائری بورڈ کسی بھی پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

آئی جی پولیس پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ معمولی محکمانہ غفلت پر کسی بھی پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے معطل کرنا یا برخاست کرنا انتہائی اقدام ہے ایسے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی بجائے پہلے اس ملازم پر عائد الزامات کی انکوائری کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں