موثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی،عمران سکندربلوچ

پیر 25 اکتوبر 2021 18:03

لاہور۔25اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) :صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے موثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی ہے۔کورونا کیسز میں مزیدکمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلائو کوروک سکتے ہیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 182 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 4,39,185 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک صوبہ بھر میں 4,18,489 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 7,803 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1 شہری جان کی بازی ہار گیا۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں کوروناکے باعث اموات کی کل تعداد 12,893 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12,188 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور 78,15,491 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کوروناکے 102 جبکہ فیصل آباد میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملتان میں کوروناکے 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔  راولپنڈی میں کوروناکے 5، ساہیوال میں 4جبکہ سرگودھا اور پاکپتن میں 3 تین میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی مجموعی شرح 1.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسزکی شرح 2.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔راولپنڈی میں کورونا وائرس کی 0.9 اور فیصل آباد میں 1.6 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں کوروناوائرس کی 1.2 اور گوجرانوالہ میں 0.0 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرنے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں ۔سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ ریڈ مہم کے دوران پنجاب کی زیادہ سے زیادہ آبادی کوویکسین لگانے کی کوشش کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں