لاہور: فیکٹری میں آتشزدگی ، فیکٹری کی چھت زمین بوس

پیر 25 اکتوبر 2021 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ رائیونڈ سندر اسٹیٹ میں نجی فیکٹری میں آگ لگ گئی ،آگ سے فیکٹری کے ایک حصہ کی چھت زمین بوس ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق کیمیکل بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آتشزدگی کی وجہ سے فیکٹری کا بوائیلر پھٹ گیا ۔اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لئے کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ کیمیکل کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ وسیع پیمانے پر پھیل گئی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں