چیف سیکرٹری کی گھر کی دہلیز پر کورونا ویکسینیشن مہم ریچ ایوری ڈور کو کامیاب بنانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنرز دیئے گئے اہداف کو ہر صورت پورا کریں،کورونا ویکسیئن کی افادیت سے متعلق آگاہی کو بڑھایا جائی: کامران علی افضل ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد کو ویکسیئن لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم کیلئے سترکروڑ روپے کے فنڈز جاری، اجلاس کو بریفنگ

پیر 25 اکتوبر 2021 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم ’’ریڈ‘‘ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے یہ ہدایات یہاں سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں گھر کی دہلیز پر ویکسینیشن کی مہم ریچ ایوری ڈور (RED) کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط اور ویکسیئن ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز دیئے گئے اہداف کو ہر صورت پورا کریں اور ویکسینیشن کی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے تح?فظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے جائیں گے، کورونا ویکسیئن کی اہمیت اور افادیت سے متعلق آگاہی کو بڑھایا جائے اور اس سلسلے میں علماء کرام سے بھی مدد لی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہم کی مانیٹرنگ کیلئے تمام ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔ سیکرٹری پرائمری صحت عمران سکندر بلوچ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ گھر کی دہلیز پر ویکسینیشن کی خصوصی مہم12نومبر تک جاری رہے گی جس کے دوران ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد کو ویکسیئن لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ویکسین لگانے کیلئے 18ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اورمحکمہ پرائمری صحت نے مہم کیلئے سترکروڑ روپے کے فنڈز کئے ہیں جو ہیلتھ کونسلز کے ذریعے خرچ کئے جائیں گے۔

اوقاف، بلدیات، بہبود آبادی کے محکموں کے سیکرٹریز، ڈی جی پی آر پنجاب اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں