لاہور کی سڑکوں پر دو شتر مرغ کے دوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شہری کی جانب سے ایک شتر مرغ قابو کرنے کی کوشش میں گردن پر وزن آنے سے مر گیا

پیر 25 اکتوبر 2021 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں پر دو شتر مرغ کے دوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،شہری کی جانب سے ایک شتر مرغ قابو کرنے کی کوشش میں گردن پر وزن آنے سے مرگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے کینال روڈ پر دو شتر مرغ ٹریفک کے ساتھ بھاگتے رہے جس کی ویڈیو شہریوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شتر مرغ تیز رفتاری سے سڑک پر دوڑ رہے ہیں اور ساتھ میں ٹریفک کی روانی بھی جاری ہے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک رواں دواں ہے اور شہریوں کی جانب سے اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جارہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایک شخص نے شتر مرغ کو گردن سے پکڑنے کی کوشش کی، گردن زیادہ دب جانے سے شترمرغ کی موت واقع ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے شتر مرغ کی تلاش جاری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں