کسٹمز کی لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی، ممنوعہ انجکشن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

پیر 25 اکتوبر 2021 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) کسٹم حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک بڑے پیمانے پر ممنوعہ انجکشن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلیکٹر کسٹم عثمان باجوہ کی ہدایت پر کسٹمز حکام نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے دو کروڑ روپے مالیت کے ممنوعہ انجکشن کی اسمگلنگ ناکام بنائی۔کارروائی کے دوران95 ہزار ممنوعہ انجکشن برآمد کیے جنہیں مسافر غیرملکی پرواز سے لاہور لایا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں