چوہنگ ،فرسٹ ایئر کی طالبہ سڑک پار کرتے ہوئے کنٹینر کی زد میں آ کر جاں بحق

پیر 25 اکتوبر 2021 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) چوہنگ کے علاقے میںفرسٹ ایئر کی طالبہ سڑک پار کرتے ہوئے کنٹینر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجراں کی رہائشی فرسٹ ایئر کی طالبہ اپنے بھائی کے ہمراہ گھر سے کالج جانے کے لئے نکلی اور ملتان روڈ پر سڑک پار کرتے ہوئے کنٹینر کی زد میں آ گئی،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نمرہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکے بھائی کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کنٹینر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے،کنٹینر قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں