گ*لاہور،وزیراعظم نے معاون خصوصی جمشید چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا،نوٹیفکیشن جاری

پیر 25 اکتوبر 2021 22:20

گ*لاہور،وزیراعظم نے معاون خصوصی جمشید چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا،نوٹیفکیشن جاری
،لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے تحفظ خوراک جمشید اقبال چیمہ کا عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق استعفے کی منظوری کا اطلاق 22 اکتوبر 2021 سے ہوگا ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لیے جمشید اقبال چیمہ کو نامزد کیا ہے جس کے باعث وہ عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں