تحریک انصا ف حکومت میں عوام کا سکھ چین ختم ہوچکا‘را ئوعابد علی واجد

منگل 26 اکتوبر 2021 11:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) صدرفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن ،معرو ف سیا سی و سما جی شخصیت، سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ تحریک انصا ف حکومت میں عوام کا سکھ چین ختم ہوچکا، نوجوان نسل سیاسی رہنمائوں کی غلامی کی زنجیروں سے نکل کر ملک و قو م کے بارے میں سوچ رکھیں،حکمران اپوزیشن پر تنقید کرنے کیساتھ قوم کو غیر ملکی تحائف کا بھی بتائے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اور نوجوان اب بھی حکمرانوں کو ایماندار سمجھتے ہیں تو اس ملک کا پھر اللہ ہی حافظ ہے اتنی رسوائیاں کسی بھی حکمران کے حصے میں نہیں آئی جتنی موجودہ حکمرانوں کے حصے میں آرہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنی جماعت کا نام تبدیل کرکے عوام کو تکلیف دینے والی جماعت رکھ لے اس جماعت کی حکومت نے اپنے سواتین سالہ دور حکومت میں عوام کو اتنی تکالیف دی ہیں کہ عوام اس لفظ کو بھول چکے ہیں کہ سکھ چین کیا ہوتا ہے،عمران خان کے اردگرد مافیا موجود ہے جو عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہا ہے یہ عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن حکومت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں