لاہور: ڈینگی بخار کی شدت میں اضافہ،400 نئے کیسز، 21 افراد جاں بحق

منگل 26 اکتوبر 2021 22:45

لاہور: ڈینگی بخار کی شدت میں اضافہ،400 نئے کیسز، 21 افراد جاں بحق
لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈینگی بخار مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔ جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 400 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1245 ہوگئی ہے جبکہ رواں سال کے دوران شہر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 7 ہزار 413 تک پہنچ گئی ہے واضح رہے کہ شہر میں اب تک ڈینگی سے 21 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں