محکمہ ایکسائز نے مختلف محکموں کی جانب سے سسٹم میں بلاک کروائی گئی 50ہزار سے زائدگاڑیاں سسٹم میں ان بلاک کردیں

اداروں کی جانب سے نمبرز ایکسائزکو بھجوانے کے بعد گاڑیاںکئی کئی سالوں سے بلاک ہیں،مالکان استعمال کررہے ہیں لیکن ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی نہیں کررہے تھے

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کرپشن،فراڈ اوردیگر کیسز میں مختلف محکموں کی جانب سے سسٹم میں بلاک کروائی گئی 50ہزار سے زائدگاڑیاں سسٹم میں ان بلاک کردیں۔ محکمہ ایکسائز نے ایف آئی اے،نیب، پولیس و دیگر اداروں کے کیسز میں بلاک کی گئی 50ہزار سے زائد گاڑیاں اوپن کردی ہیں۔

(جاری ہے)

کیسز میں بلاک گاڑی مالکان صرف آن لائن ٹوکن ٹیکس جمع کرا سکیں گے۔

کیسز میں بلاک گاڑیوں پردیگر ٹرانزیکشن نہیں ہوسکیں گی،گاڑیاں اداروں کی جانب سے نمبرز ایکسائزکو بھجوانے کے بعدکئی کئی سالوں سے بلاک ہیں۔گاڑی مالکان استعمال کررہے ہیں لیکن ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی نہیں کررہے تھے جس سے ایکسائز کو کروڑوں روپے نقصان ہورہا ہے۔اداروں کی جانب سے حتمی فیصلوں تک صرف ٹوکن ٹیکس کی وصولی جاری رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں