کرکٹ میچ نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

بھارت کی قومی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو ملک دشمن اور پاکستانی ایجنٹ قرار دیا گیا بھارت کا حالیہ شکست کو زندگی موت کا مسئلہ بنانے کی قطعاً ضرورت نہیں تھی، نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشدنے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کس طرح سے خود اپنے ہی قومی کھلاڑیوں کوتضحیک کا نشانہ بنایا، ان کے مذہب اسلام کی بنیاد پر ان سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کی قومی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو ملک دشمن اور پاکستانی ایجنٹ قرار دیا گیا ۔جبکہ بھارتی پنجاب میں زیر تعلیم کشمیری مسلمان طلبہ پر ہاسٹل میںتشدد کیا گیا ۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی پاگل ہو گئے ہیں اورغصے میں اپنے ہم وطن مسلمانوں پرتشدد کرکے اپنی اصلیت واضح کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ کھیل کے میدان میں کسی قسم کا تعصب نہیں ہوتا ۔میدان میںہار جیت دونوں میں سے کوئی ایک مقدر بنتی ہے لیکن تعصب بھارت کی گندی ذہنیت اور ہندو بنئے کا عمومی رویہ ہے ۔اس لئے مسلمانوں سے تعصب رکھتا ہے ۔ حیرت ہے کہ حالیہ شکست کو بھارت نے اپنی زندگی اور موت کا مسئلہ بنا لیا ہے۔جس کی قطعاً ضرورت نہیں تھی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments