لاہور ، راولپنڈی کے درمیان تمام ٹرینیں معمول کے مطابق رواں دواں ہیں ‘ڈی ایس ریلوے

کسی بھی ٹرین کو نہیں روکا گیا ہے،حالات کے پیش نظر فیصلہ کیا جائیگا ٹرینیں بند کرنی ہے یا چلانی ہے‘ناصرخلیلی

بدھ 27 اکتوبر 2021 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ناصرخلیلی نے کہا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان تمام ٹرینیں معمول کے مطابق رواں دواں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی ٹرین کو نہیں روکا گیا ہے،حالات کے پیش نظر فیصلہ کیا جائے گا کہ ٹرینیں بند کرنی ہے یا چلانی ہے۔انہوںنے کہاکہ دھرنے والوں کی وجہ سے ٹرینوں کو کسی بھی ناگہانی مسئلہ کی وجہ سے روکا گیا ،تمام ٹرینیں چل رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں