2023سے پہلے انتخابا ت ہو نگے نہ حکومت کو کو ئی خطرہ ہے‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

(ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کے ادوار اقتدار لوٹ کھسوٹ اقرباپروری اوربیڈگورننس کی بدترین مثال تھے

بدھ 27 اکتوبر 2021 12:32

2023سے پہلے انتخابا ت ہو نگے نہ حکومت کو کو ئی خطرہ ہے‘ ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ 2023سے پہلے انتخابا ت ہوں گے نہ حکومت کو کو ئی خطرہ ہے، اپوزیشن جماعتو ں کی قیادت ملک وقوم کومسائل کی دلدل میں دھکیل کر آ ج مگرمچھ کے آنسوبہارہی ہے، (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کے ادوار اقتدار لوٹ کھسوٹ اقرباپروری اوربیڈگورننس کی بدترین مثال تھے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کو ہرممکن طریقہ سے ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے دستیاب وسائل سے عوا م کیلئے ریلیف پیکجزکا سلسلہ جار ی ہے، حکومت عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہے، مہنگائی کی حالیہ لہرعالمی رجحان ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ مہنگائی کی لہر بہت جلد ختم ہو گی لوگوں کوسہولیات انکی دہلیز پر پہنچانا تحریک انصا ف حکومت کا مشن ہے،پاکستان کی ترقی کرپشن کے خاتمہ میں ہے احتساب اداروں کی کارروائیوں سے بچنے کیلئے حکومت مخالف باتیں کرنیوالے کرپٹ سیاستدان کواپنی لوٹ مار کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا، اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ قیادت کی طرف سے ریاست اور حکومت کے خلاف ریشہ دوانیوں کی انتہا ہوچکی ہے جس پر حکومت نے صبر کا مظاہرہ کرتے آئین و قانون کا راستہ اپنایا ہے جس کے تحت ملک دشمن قوتوں کے اشاروں پر ناچنے والوں کو کڑی سزائیں ملیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں