تحریک انصاف کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ‘ سلیم ر ضا

نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ملکی استحکام و جمہوریت کے فروغ کا ضامن ہے

بدھ 27 اکتوبر 2021 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، ملک کی غربت وبیروزگاری اور مہنگائی کی پسی ہوئی عوام نے حکومت کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے،سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ملکی استحکام و جمہوریت کے فروغ کا ضامن ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومتی انتقامی کارروائیاں (ن)لیگ کا راستہ نہیں روک سکتیں، ملکی معیشت کو تباہ کر نے والوں کے حوالے سے عوام میں پایا جانے والا غصہ اور نفرت حکمرانوں کے جلد اقتدار کے ایوانوں سے نکلنے اور پی ٹی آئی کے سیاسی سفر کے اختتام کا پتہ دے رہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان کو جنرل پرویز مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے آج وہ وزیر اعظم تو بن گئے ہیں کل اگر مشکل وقت آگیا توآج ان کے قصیدے پڑھنے والے وزرا کل ان کے خلاف سب سے پہلے وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔انہو ں نے کہاکہ حکومت لیگی قیادت کی بڑھتی عوامی مقبولیت سے خوف اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔این اے 133سے بھی تحریک انصا ف حکومت کو عبر تناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں