مریم صفدر کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکی ہے‘نوید شر یف

بدھ 27 اکتوبر 2021 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سینئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہاہے کہ مریم صفدر کی منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکی ہے، اپوزیشن جھوٹا واہ ویلا اور گمراہ کن پروپیگنڈاکر کے عوامی ہمدردیاںحاصل کرنے کی کوششیںکررہی ہے،دنیا کی معیشتیں تباہ ہو چکی ہیں مگر پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی جانب گامزن ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے ملکی نظام کومربوط بنانے اور اداروں کو کرپشن و رشوت ستانی کی لعنت سے آزاد کرنے کی خاطر جاری حکومتی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی جس کی بدولت ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی نصیب ہورہی ہے ، اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا حکومت ملکی ترقی کی راہ پرگامزن ہے، پی ڈی ایم جلسوں کی بجائے قومی ترقی میں حکومت کا ساتھ دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں