باشعور عوام جیالوں ،متوالوں کی قیادت کی ’’وارداتوں ‘‘سے اچھی طرح آگاہہیں‘ اعجازچوہدری ،جمشیداقبال چیمہ

ماضی میں بجلی کی ایسے معاہدے کئے گئے جسکے تحت آنے والے سالوںمیں کیپسٹی پے منٹ کی مدمیں2500ارب کی ادائیگیاں کرناہونگی این اے 133میںضمنی انتخاب کی مہم کے اجتماعات سے خطاب ،(ن) لیگ سے تعلق رکھنے والے رہنمائوںکا ساتھیوں سمیت شمولیت کااعلان

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:15

باشعور عوام جیالوں ،متوالوں کی قیادت کی ’’وارداتوں ‘‘سے اچھی طرح آگاہہیں‘ اعجازچوہدری ،جمشیداقبال چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری اور مرکزی رہنماوحلقہ این ای133سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صورت میںملک میںپہلی حکومت آئی ہے جس نے وسائل کارخ اپنے گھرانوں ،حواریوں اور طاقتور طبقات کی بجائے عام عوام کی جانب موڑاہے ،سابقہ حکومت نے بجلی پیدا کرنے کے ایسے معاہدے کئے ہیںجس کے تحت پاور پلانٹس بجلی کی پیداوار کریں یا نہ کریں حکومت نے پیداواری استطاعت کے مطابق ادائیگی کرنی ہے اور اس مد میں آٹھ سالوں میں2500ارب روپے کی ادائیگی ہونی ہے،عوام باشعور ہو چکے ہیں اوروہ جیالوں اورمتوالوں کی قیادت کی ’’وارداتوں ‘‘سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر اسدکھوکھر،چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ،شبیر سیال اور دیگر بھی موجودتھے۔ مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے رہنمائوںنے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان بھی کیا جبکہ مختلف اکابرین نے بھی تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔

اعجاز احمدچوہدری اور جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ کرپشن کاکاروبار بند ہونے اور سیاسی طو رپر بیروزگار ہونے کے بعد پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ(ن) کی قیادت اوران کے حواریوں کا کل سرمایہ منفی پراپیگنڈا ہے اوراس پر اوور ٹائم لگایا جارہا ہے ۔ہم نے کبھی یہ دعویٰ نہیںکیا کہ ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں بلکہ قوم کوہمیشہ سچ اورحقیقت بتائی ہے کہ حکومت سابقہ ادوار کے بیگاڑ کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت کومضبوط کررہی ہے اورانشااللہ وہ وقت دور نہیں جب اس کے ثمرات تمام طبقات تک پہنچیں گے۔

انہوںنے کہا کہ کرپشن ،لوٹ مار کاخاتمہ اورنظام میں شفافیت لاناموجودہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے اوریہی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا ۔ انہوںنے کہا کہ مہنگائی میں بتدریج کمی ہو رہی ہے انشا اللہ رواںہفتے سے مستحق گھرانوں کو اشیائے خوردونوش کیلئے سبسڈی کی فراہمی کا بھی آغازہوجائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں