پنجاب حکومت کو مالی سال کے تین ماہ میں 90 ارب روپے کی آمدن

صرف ماہ ستمبر میں 36 ارب 67 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا ‘اعدادوشمار

بدھ 27 اکتوبر 2021 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) پنجاب حکومت کو رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 90 ارب روپے کی آمدن حاصل ہو ئی ۔محکمہ خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق صرف ماہ ستمبر میں 36 ارب 67 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا ۔پنجاب حکومت نے ٹیکس اور غیر صوبائی محاصل کی مد میں اپنے ذرائع آمدن کا رواںسال کا تخمینہ 404 ارب روپے مقرر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے سیلز ٹیکس کی مد میں 32 ارب روپے اور بورڈ آف نے مجموعی طور پر 15 ارب کا ریونیو جمع کیا ہے۔محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس اور وہیکل رجسٹریشن ٹیکس کی مد 15 ارب روپے کی آمدن جمع کئے جبکہ غیر صوبائی محاصل میں 26 ارب روپے کی آمدن صوبائی خزانے میں آچکی ہے ۔پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے بیشتر سڑکوں پر لگے ٹول ٹیکس کی مد میں 1 ارب روپے اور ٹریفک پولیس نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں شہریوں کے ٹریفک چالان کرکے مل84 کروڑ روپے کا ریونیو جمع کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں